جاوید اقبال
مینڈھر// مینڈھر قصبہ میں جام کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور رات دیرتک قصبہ میں جام لگا رہتا ہے جس کی بڑی وجہ نجی گاڑیوں کی غلط پارکنگ ہے اور ٹریفک پولیس کے جوان بھی بے بس نظر آ رہے ہیں۔ لوگوں نے ٹریفک پولیس کے ڈپٹی پر تعینات جوانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اْن کا ٹریفک پر کوئی کنٹرول نہیں ہے اور شام کے وقت کئی بیمار لوگ بڑی دیر تک جام میں پھنسے رہتے ہیں۔ لوگوں نے محکمہ ٹریفک اور محکمہ پولیس کے اعلیٰ آفیسران سے ایپل کی ہے کہ قصبہ کے جام کو ختم کرنے کیلئے کوئی بندوبست کیا جائے ۔لوگوں کا کہنا تھا کہ دن بھر بھی قصبہ کے اندر کئی جگہوں پر جام رہتا ہے جس سے عام لوگ پریشان ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ صبح اور دن کو لگنے والے جام کی وجہ سے ملازمین اور سکولی بچوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔