جاوید اقبال
مینڈھر//جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ دو الگ الگ مقامات پر جنگل میں آگ لگنے کی وجہ سے کئی بارودی سرنگیں، جو کہ دراندازی روکنے والے نظام کا حصہ ہیں، پھٹ گئیں۔حکام نے بتایا کہ مینڈھر کے دھری ڈبسی جنگل میں آگ دوپہر منکوٹ سیکٹر میں سونا گلی میں لگی، جس سے نصف درجن سے زیادہ بارودی سرنگ کے دھماکے ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ دھماکوں میں کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔سرحد پار سے ملی ٹینٹوںکو اس طرف گھسنے سے روکنے کے لیے ایل او سی کے ساتھ ساتھ آگے والے علاقوں میں بارودی سرنگیں نصب ہیں۔حکام نے بتایا کہ آگ اب بھی بھڑک رہی ہے اور شعلوں کو بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔