مینڈھر اسمبلی حلقہ میں بھاجپا کی الیکشن مہم جاری پارٹی امید وار نے ہرنی اور بھاٹہ دھوڑیاں میں لوگوں سے خطاب کیا

جاوید اقبال

مینڈھر //اسمبلی انتخابات کو لے کر بی جے پی نے اپنی انتخابی مہم کو تیز کرتے ہوئے اتوار کے روز ہرنی اور بھاٹہ دھوڑیاں علاقوں میں اجلاس منعقد کئے ۔اس دوران پارٹی امید وار اور سنیئر لیڈر مرتضیٰ خان نے بھاجپا کے منشور سے متعلقہ لوگوں کو بیدار کرنے کیساتھ ساتھ دیگر معاملات پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔اس سے قبل جلسہ گاہ میں پہنچنے پر مقامی لوگوں نے بھاجپا امید وار کا شاندار استقبال کیا ۔اپنے خطاب میں موصوف نے کہاکہ گزشتہ کئی دہائیوں سے پہاڑی طبقہ اپنی مانگ کو لے کر در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور تھا تاہم بھاجپا نے پہاڑیوں کی جائز مانگ کو سنجیدگی کیساتھ لیتے ہوئے ان کو ایس ٹی سٹیٹس دیا ۔انہوں نے کہاکہ پہاڑی قبائل کئی سالوں سے اپنی منگوں کو لے کر در در کی ٹھوکریں کھاتا رہا لیکن کسی بھی سرکار نے پہاڈی طبقہ کو ایس ٹی سٹیٹس کا درجہ نہیں دیا اور نہ ہی اس طبقہ کے بچوں کے ساتھ انصاف کیا لیکن بی جے پی کی مرکزی سرکار نے پہاڈی طبقہ کو ایس ٹی سٹیٹس کا درجہ دے کر 40 سالہ پرانی مانگ کو پورا کیا اور ہمارے بچوں کے ساتھ انصاف کیا۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پارٹی کے احسان کا بدلا احسان کیساتھ دیا جائے ۔اس دوران مرتضٰی احمد خان نے بی جے پی کا منشور لوگوں تک پہنچایا اور کہا کہ نیشنل کانفرنس آج بھی پہاڑی طبقہ کی مخالفت کرتی ہے اور اْنکے منشور میں آج بھی ہے کہ پہاڈی طبقہ کے ایس ٹی سٹیٹس کو لے کر اْس پر نظر ثانی کی جائے گی ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ اپنے قیمتی ووٹوں کے ذریعہ بھاجپا کو کامیاب کیاجائے ۔