سمت بھارگو
راجوری//سیکورٹی فورسز نے منگل کو پونچھ کے مینڈھر سب ڈویژن کے مختلف دیہات میں تلاشی آپریشن کیا۔یہ آپریشن منگل کو صبح کے اوقات میں شروع کیا گیا تھا اور شام کے اوقات میں اُسے ختم کر دیا گیا تھا۔حکام نے بتایا کہ کچھ مخصوص معلومات پر، سیکورٹی فورسز نے کنڈی، گلہوتہ سمیت مینڈھر کے دیہاتوں میں ایک محاصرہ اور تلاشی آپریشن (CASO) شروع کیا۔جموں و کشمیر پولیس، پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ اور سی آر پی ایف سمیت فورسز کی مشترکہ ٹیموں نے یہ آپریشن کیا جو شام تک ایک ساتھ گھنٹوں تک جاری رہا۔