مینڈھر:مبینہ طور پر لٹکے پائے گئے پولیس ہلکار کے اہلِ خانہ نے ایس آئی ٹی جانچ کا مطالبہ کیا

نیوز ڈیسک
 

راجوری// مارچ میں راجوری ضلع میں اپنے دوست کے کمرے کے اندر لٹکے ہوئے پائے گئے ایک پولیس اہلکار کے اہل خانہ نے پیر کو پولیس اہلکار کے “قتل” کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔

 

 مظاہرین بشمول خواتین، مرد اور بچے شہیدی یادگار مینڈھر پونچھ میں جمع ہوئے اور قتل کے معاملے میں تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا، اسی دوران اُنہوں نے بینرز اٹھائے ہوئے، تھے جن پر لکھا تھا ، “ہماری مانگ انصاف، افتخار کے بچوں کیساتھ نصاف کرو” وغیر۔

 

مظاہرین نے نعرے لگاتے ہوئے ایس آئی ٹی کی تشکیل کا مطالبہ کیا ۔

 

 انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار افتخار احمد ولد منظور احمد سکنہ اڑی مینڈھر پونچھ کا “قتل” کیا گیا ہے، اس معاملے میں اعلیٰ سطحی تحقیقات کی جانی چاہئے۔

 

بتا دیں کہ پولیس اہلکار افتخار احمد کی لاش 10مارچ کو راجوری ضلع میں ان کے ساتھی کے کرائے کے کمرے سے پراسرار حالات میں ملی تھی۔

 

ایس ڈی پی او میندھر شیزان بھٹ ایک پولیس پارٹی کے ساتھ موقع پر پہنچے اور مظاہرین کو یہ یقین دہانی کرائی کہ ان کے مطالبات پر غور کیا جائے گا اور معاملہ راجوری پولیس کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔