عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے کل کہا کہ جموں و کشمیر مرکزی حکومت اور ایل جی کی قیادت والی موجودہ اِنتظامیہ کی جانب سے کئے گئے اہم اقدامات کی وجہ سے بے مثال ترقی کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ ہوٹل ریڈیسن کلیکشن میں کنفیڈریشن آف اِنڈین انڈسٹری (سی سی آئی) کی تیسری ناردرن ریجنل کونسل میٹنگ اور اِنڈسٹری اِنٹرایکشن کے دوران صنعت کاروں، کاروباری پیشہ ور اَفراد اور دیگرشراکت داروںکے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک اہم صنعتی تبدیلی کے لئے تیار ہے۔ ہمارا مقصد جموں و کشمیر کو مینوفیکچرنگ سے لے کر اِنفارمیشن ٹیکنالوجی تک کی صنعتوں کے لئے ایک پُرکشش مقام بنانا ہے۔‘‘اُنہوں نے جموں و کشمیر میں صنعتی ترقی کے لئے مختلف سٹریٹجک منصوبوں کا خاکہ پیش کیا۔مشیر موصوف نے مزید کہا کہ حکومتی سکیموںکے کامیاب عمل آوری سے ہمارے صنعتی منظر نامے میں تبدیلی آ رہی ہے اور ایک مضبوط ماحولیاتی نظام کو فروغ مل رہا ہے جو دیرپا اِقتصادی معاشی ترقی کے لئے تیار ہے۔ڈائریکٹر جنرل مرکزی وزارتِ سیاحت منیشا سکسینہ نے جموں و کشمیر کے سیاحتی شعبے کی غیر اِستعمال شدہ صلاحیت پر زور دیا۔کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت وِکرم جیت سنگھ نے خطے کے توجہ مرکوز شعبوں میں اہم اَقدامات پر روشنی ڈالی اور گتی شکتی پروگرام اور پی ایم ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام (پی ایم اِی جی پی) جیسی سرکاری سکیموں کی صورتحال پیش کی۔چیئرمین سی آئی آئی ناردرن ریجن مادھو سنگھانیہ اور ڈپٹی چیئرمین سی آئی آئی ناردرن ریجن سنجے کپور نے کہا کہ سی آئی آئی کی صنعتی بات چیت میں آج کی بصیرت افروز بات چیت نے جموں و کشمیر کی صنعتی اور سیاحتی ترقی کے لئے ایک واضح روڈ میپ فراہم کیا ہے۔