کپوارہ//کرالہ پورہ کے مضافاتی گاﺅ ں میلیال میں لوگوں نے دوران شب مویشیو ں سے بھرے ایک لو ڈ کیر ئرکو اپنی تحویل میں لیکر اُس میں موجود مویشیو ں کو اُن کے مالکان کے حوالے کر دیا جبکہ ڈرائیور کی ہڈی پسلی ایک کر کے اس کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔مقامی لوگو ں نے بتا یا کہ منگل کی شب کاچہامہ سے لیکر میلیال تک انہوں نے ناکہ لگایااور جو ں ہی ایک لو ڈ کیرئر زیر نمبر JK09A.3209میلیال بازار سے گزرا تومقامی لوگو ں نے اُسے روکا اور اس کی تلاشی لی جس کے دوران نصف درجن کے قریب مو یشیو ں کو پکڑا اور ڈرائیور کی ہڈی پسلی کرکے پولیس کے حوالہ کر دیا۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ لوڈ کیرئر کے آ گے دو مو ٹر سائیکل سوار بھی جارہے تھے تاہم جو نہی لوگو ں نے لوڈ کیرئر پر دعویٰ بول دیا تو مو ٹر سائیکل سوار فرار ہوگئے ۔ ایس ایچ او تھانہ پولیس کرالہ پورہ وسیم احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ معاملہ کی تحقیقات جاری ہے اور اس میں مزید کچھ انکشاف کا خدشہ ہے ۔