Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

میلاد جلوس کے قریب خودکش دھماکہ بلوچستان میں52افراد جاں بحق

Mir Ajaz
Last updated: September 30, 2023 1:04 am
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

یو این آئی

مستونگ// پاکستان میں بلوچستان کے ضلع مستونگ میں 12 ربیع الاول کے جلوس کے قریب ہونے والے ‘خود کش دھماکے ’ میں ایک پولیس افسر سمیت کم از کم 52 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد شہری زخمی ہوگئے ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر (ڈی ایچ او) عبدالرزاق شاہی نے ہلاکتوں کی تصدیق کی جب کہ اس سے قبل چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) نواب غوث بخش ہسپتال مستونگ ڈاکٹر سعید میروانی نے بتایا تھا کہ ہلاکتوں کی تعداد 34 ہے اور 130 سے زائد افراد زخمی ہیں۔انہوں نے وضاحت کی کہ زخمیوں کی زیادہ تعداد کی وجہ 2 ہسپتالوں میں لائے گئے افراد کی ڈبل انٹری تھھی اور زخمیوں کی تعداد 50 ہے ۔ڈاکٹر سعید میروانی نے کہا کہ 28 افراد کی لاشیں نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کی گئیں، ہسپتال کا عملہ موجود ہے اور تمام وسائل بروکار لارہے ہیں، 20 سے زائد زخمیوں کو طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا ہے ، لاشوں اور زخمیوں کو منتقل کرنے کا عمل اس وقت بھی جاری ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطا اللہ منعم نے ڈان ڈاٹ ٹی وی کو بتایا کہ دھماکہ جشن عید میلاد النبی صل اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں نکالے جانے والے جلوس کے لیے جمع افراد کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 30 کے قریب شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے تصدیق کی کہ دھماکہ موقع پر موجود مستونگ کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) نواز گشکوری کی گاڑی کے قریب ہوا۔سٹی اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) محمد جاوید لہڑی نے کہا کہ دھماکہ ‘خودکش’ تھا اور بمبار نے خود کو ڈی ایس پی نواز گشکوری کی گاڑی کے قریب دھماکے سے اڑا لیا۔انہوں نے بتایا کہ خود کش حملہ آور نے خود کو ڈی ایس پی سٹی علی نواز گشکوری کی گاڑی سے ٹکرا جس کے بعد دھماکہ ہوا۔دھماکے کے بعد سامنے آنے والی غیر مصدقہ تصاویر اور ویڈیوز میں خون میں لت پت لاشیں دیکھی گئیں۔

 

خیبر پختونخوا میں5 نمازی جاں بحق
پشاور/یو این آئی/پولیس کے مطابق خیبر پختونخوا کے شہر ہنگو کے دوآبہ تھانے کے اندر 2 دھماکوں کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 12 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی خبر کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) ہنگو نثار احمد نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد کی تصدیق کی۔انہوں نے بتایا کہ پہلا دھماکا تھانے کے داخلی دروازے پر ہوا جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد جائے وقوع پر جمع ہوگئی، اس کے چند منٹ بعد پولیس اسٹیشن کے احاطے میں واقع مسجد کے اندر ایک اور دھماکہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں مسجد کی چھت منہدم ہوگئی جس کے ملبے تلے 30 سے 40 افراد دبے ہوئے ہیں۔ہنگو اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) شابراز خان نے ڈان ڈاٹ ٹی وی کو بتایا کہ دھماکا خطبہ جمعہ کے دوران ہوا۔انہوں نے کہا کہ دھماکے کے وقت مسجد کے اندر 30 سے 40 نمازی موجود تھے ۔واقعہ کی اطلاع ملنے کے ساتھ ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع کی جانب روانہ ہوئیں جب کہ عوام نے موقع پر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور بھاری مشینری طلب کرلی گئی۔پولیس نے بتایا کہ دھماکے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 2 افراد جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
نوجوانوں میں خاموشی کا چلن کیوں؟ غور طلب
کالم
مختلف ایپس جوا بازی کی نئی شکلیں | تفریح کے نام پر لوگوں کو لوٹنے کے آن لائن ذرائع حال واحوال
کالم
نوجوان طلاب سنبھل جائیں
اداریہ
محفوظ سطح پر سمجھی جانے والی فضائی آلودگی بھی دل کے دورے کی موجب
بین الاقوامی

Related

بین الاقوامی

اسرائیل کی ایران کوپھر دھمکی

July 4, 2025
بین الاقوامی

۔7 مسافر طیارے واپس ایران منتقل | ہوائی اڈوں اور فضائی حدود کو دوبارہ کھول دیا گیا

July 4, 2025
بین الاقوامی

۔ 24گھنٹوں میں 94فلسطینی جاں بحق | غزہ میں قیامت صہیونی فوج کا خان یونس خالی کرنے کا انتباہ

July 4, 2025
بین الاقوامی

چین کے بعد روس طالبان حکومت کو تسلیم کرنے والاپہلا ملک بن گیا

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?