سرینگر //مزاحمتی قیادت کی جانب سے آج ہڑتال کی کال اور ممکنہ احتجاج کے پیش نظر پولیس نے اتوار کو حریت(ع)چیئرمین میرواعظ عمر فارق کو اپنی رہائش گاہ میرواعظ منزل نگین میں خانہ نظر بند کر دیا۔ترجمان نے انکی خانہ نظر بندی اور پیلٹ فائرنگ کے نتیجے میں زونی مر نوشہرہ کے ایک کمسن طالب علم زاہد منظور میر کو شدید زخمی کرنے کی مذمت کی ہے۔