سرینگر//رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں شب قدر کے موقعہ پر میر واعظ فاونڈیشن نے "سینہ بہ سینہ" مناجات ، نعت اور منقبت کا ایک خوبصورت مجموعہ عوام کیلئے خود میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق کی زبانی جاری کیا ۔واضح رہے کہ اگست 2019 سے حکام کی جانب سے گزشتہ 22 مہینوں سے مسلسل نظر بند کررکھے گئے ہیں اور میرواعظ کے وعظ و تبلیغ پر بھی قدغن ہے۔ چنانچہ مقدس ماہ رمضان کے تئیں عقیدت کا خراج پیش کرنے کیلئے میرواعظ عمر فاروق نے وعظ ، مناجات، نعت پاک اور منقبت ،جو دوران وعظ پڑھے جاتے ہیں، انہیں مرتب کیا ہے جسے شب قدر کے عظیم اور بابرکت موقعہ پر ’’میرواعظ فائونڈیشن ‘‘کی جانب سے اجرا کیا گیا، جسکی لنک https://youtu.be/qKln3SdWQqQ) یوٹیوب پر دستیاب ہے اور جلد ہی تمام آڈیو اسٹریمنگ سروسز پر دستیاب ہوگی۔