ڈوڈہ+تھنہ منڈی //جموں و کشمیر کی معروف مذہبی و سیاسی شخصیت و گوجر رہنما الحاج میاں بشیر احمد لاروی کی وفات پر خطہ چناب کی متعدد سیاسی و سماجی شخصیات نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت کی ہے۔اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں ان شخصیات نے مرحوم میاں بشیر کی سیاسی، سماجی و مذہبی خدمات کو یاد کرتے ہوئے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے مرحوم کو انسانی قدروں کا علمبردار، آپسی اتفاق و اتحاد کی مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی موت جموں و کشمیر کی عوام کے لئے ایک بڑا صدمہ ہے۔انہوں نے مرحوم کی ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے لواحقین و باالخصوص میاں الطاف کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے ان میں سابق وزیر و کانگریس نائب صدر غلام محمد سروڑی، سابق کانگریس وزیر عبد المجید وانی، سابق وزیر و نیشنل کانفرنس رہنما سجاد احمد کچلو، سابق وزیر و این سی ضلع صدر خالد نجیب سہروردی،ضلع صدر این سی کشتواڑ تنویر احمد کچلو، سابق ایم ایل سی نریش کمار گپتا، سابق ایم ایل سی و این سی نائب صدر ضلع محمد اقبال بٹ، کانگریس لیڈر غلام مصطفی بٹ،نیشنل کانفرنس صوبائی نائب صدر شیخ محبوب اقبال، ایس ٹی سی جنرل سیکرٹری چوہدری سلام دین، پیارے لال شرما، برج موہن شرما، انجمن ترقی گوجری ادب صدر حاجی سجاد خاقان، جنرل سیکرٹری چوہدری جان محمد حکیم، نیشنل کانفرنس کے دیرینہ کارکن حاجی عمر الدین نائک، شمیم احمد بٹ،چوہدری محمد حنیف، چوہدری نور محمد کالو، محمد حنیف ملک،ریاض احمد زرگر، اظہر الدین ملک،رفیع چوہدری، چوہدری غلام رسول نے شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ مرحوم نے پوری زندگی مذہبی و سماجی کاموں کے لئے وقف کی تھی۔اس دوران سب ڈویڑن تھنہ منڈی کی تمام دینی، سیاسی، سماجی اور ادبی شخصیات نے نامور ولی کے انتقالِ پرملال پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر تمام مکاتب فکر کے علماء جن میں غوثیہ جامع مسجد کے امام و خطیب حافظ محمد نصیر الدین نقشبندی، مرکزی جامع مسجد تھنہ منڈی کے امام و خطیب مفتی عبدالرحیم ضیائی، حنفیہ جامع مسجد کے امام و خطیب، حافظ محمد نسیم ،مولانا محمد اسلم ، مولانا محمد شریف، مولانا محمد عرفان، عبدالرشید نائک، حافظ محمد اسحاق، حافظ اشتیاق احمد، مولانا اطہر حسین شاہ، مولوی عبدالحمید، مولانا محمد فاروق ، مستری محمد فاضل اور محمد افضل ضیاء وغیرہ نے بھی ایک عظیم دینی اور روحانی شخصیت کے مالک میاں بشیر احمد لاوری کے انتقال پر سواگوار کنبے بالخصوص میاں الطاف احمد اور میاں سرفراز احمد سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے میاں بشیر احمد کی رحلت کو سماج کیلئے ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے۔مشہور صوفی کی وفات پر چیئرمین میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی شکیل احمد میر ، مسلم ایجوکیشنل کے سرپرست خورشید بسمل، پرنسپل ماڈل بوائز ہائر سیکنڈری سکول تھنہ منڈی محمد صدیق گنائی، راہ حق کے وسیم خان ، پہاڑی لیڈر شہباز خان ، پیرپنچال فورم تھنہ منڈی ، این سی لیڈر مشتاق شال ، بشیر احمد وانی و شمیم مغل، سیاسی رہنما نذیر احمد گنائی ، بی جے پی لیڈر عبدالغنی شال ، کونسلر الحاج محمد اقبال رینہ، صدر بیوپار منڈل حاجی غلام محی الدین عارف، نائب صدر یونس خان، ایڈوکیٹ ارشد سمیال ،حاجی محمد بشیر چوہدری، سرپنچ منشی خان ، سرپنچ عقیل احمد ، سرپنچ مقصود بیگم سمیت سماج کے مختلف طبقوں سے وابستہ افراد نے مرحوم میاں صاحب کو خراج عقیدت پیش کیا اور مرحوم کی دینی اور سماجی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیا۔