مہور//ریاسی ضلع کے سب ڈویژن مہور کے گاؤں اڑبیس کے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ وہ اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولیت سے محروم ہے۔لوگوں کا کہنا ہے انہیں ابھی تک بنیادی سہولیت فرہم نہیں کی گئی ہے۔لوگوں کے مطابق اس گاؤں میں نا تو سڑک جیسی سہولیت ملی ہے,نا ہی کوئی طبی مراکز موجود ہے اور ناہی ابھی تک پورے گاؤں میں بجلی فرہم کی گئی ہے۔لوگوں نے بتایاکہ اگرچہ الیکشن کے دوران لیڈران ووٹ مانگنے کیلئے جب آتے ہیں اس دوران وہ بلند بانگ دعوے کرتے ہیں لیکن الیکشن ختم ہونے کے ساتھ ساتھ لیڈران اپنا وعدہ بھول جاتے ہیں اور لوگوں کو اسی حالت میں رکھا جاتا ہے جیسے وہ ہوتے ہیں۔مقامی باشندوں کے مطابق اس گاؤں میں تقریباً 200 سے زائد گھر رہتے ہیں جنہیں چھوٹی سی بیماری کیلئے بھی ہیڈکوارٹر کا رخ کرنا پڑتا ہے کیوں کہ علاقہ میں کوئی بھی طبی مراکز نہیں ہے جبکہ لوگ آج بھی درجنوں گاؤں بجلی کا بلب دیکھنے کو ترس رہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ سڑک جیسی سہولیت سے بھی محروم ہیں اورانہیں کئی کلومیٹر پیدل سفر طے کرکے سڑک تک پہنچنا پڑتا ہے۔مقامی لوگ انتظامیہ سے مانگ کرتے ہیں کہ انہیں بنیادی سہولیت فراہم کی جائے۔