دہلی// یوروپی بازاروں سے ملی تیزی کی خبر کے درمیان مہندرا اینڈ مہندرا اور انفوسس جیسی بڑی کمپنیوں میں ہوئی خریداری کی بدولت دیوالی کے مہورت کاروبار میں بی ایس ای کا سنسیکس 245.77پوائنٹ کی چھلانگ لگاکر 35,000 پوانٹ کی اونچائی کو پار کرتا ہوا 35,237.68پوائنٹ پر بند ہوا۔نیشنل اسٹاک ایکسچنج کا نفٹی بھی اسی دوران 68.40پوائنٹ کی تیزی میں 10,598.40پوائنٹ پر پہنچ گیا۔ سنسیکس کی 30میں سے 28 کمپنیوں میں تیزی رہی اور نفٹی کی 50میں سے 48کمپنیاں ہرے نشان میں رہیں۔ سنسیکس کی گراوٹ میں رہنے والی دو کمپنیاں بھارتی ایرٹیل (0.34) ایکسس بینک (0.08)رہی۔بڑی کمپنیوں کی طرح چھوٹی اور درمیانہ کمپنیوں پر سرمایہ کار مہربان رہے۔ بی ایس ای کا مڈکیپ 0.81فیصد یعنی 118.75پوائنٹ چڑھ کر 14,846.84 پوائنٹ پر اور اسمول کیپ 1.19یعنی 171.27پوائنٹ کی تیزی میں 14,586.72پوائنٹ پر پہنچ گیا۔ بی ایس ای میں ا?ج 2497 کمپنیوں کے شیئروں میں کاروبار ہوا جن میں سے 1941کمپنیوں کے شیئروں کے دام بڑھ گئے اور محض 429کمپنیوں میں گراوٹ درج کی گئی جبکہ 127 کمپنیوں کے شیئروں کے قیمت مہورت کاروبار کے دوران اتار چڑھاو کے بعد کسی تبدیلی کے بغیر بند ہوئی۔