حیدرآباد//یوکرین میں ہو رہی جنگ کا اثر ملک میں خوردنی تیل پر پڑ رہا ہے اور پکوان کے تیل کی قیمتوں میں حالیہ دنوں کے دوران بھاری اضافہ درج کیا گیا ہے۔ تلنگانہ آئل فیڈ نے پام آئل کی قیمت میں 29 روپئے کا اضافہ کر دیا ہے اور اس میں مزید اضافہ کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ وہیں، روس اور یوکرین سے درآمد کئے جانے والے سورج مکھی کے تیل کی قیمت میں بھی بھاری اضافہ ہوا ہے۔ہندوستان میں استعمال ہونے والے تیلوں کا تقریباً 70 فیصد حصہ بیرونی ممالک سے درآمد کیا جاتا ہے۔