کپوارہ//کپوارہ کے کلاروس علاقہ سے تعلق رکھنے والے صراف جو سوپور قصبہ میں گزشتہ مہینے لاپتہ ہو گیا کی نعش کو لو احقین کے سپرد نہ کرنے کے خلاف متا ثرین نے کپوارہ میں احتجاج کیا۔کلاروس لولاب سے تعلق رکھنے والے26سالہ طارق احمد ملک کے لواحقین کا کہنا ہے کہ سوپور پولیس نے 4افراد کو حراست میں لیکر یہ دعویٰ کیا کہ یہ چارو ں افراد طارق کو ہلاک کر نے کے ذمہ دار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ طارق کو قتل کر کے لاش دریا جہلم میں پھینک دی گئی ہے ۔لو احقین نے بدھ کو ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ کے دفتر کے باہر احتجاج کیا کہ اگر سو پور پولیس نے یہ دعویٰ کیا کہ انہو ں نے طارق کے قاتلو ں کو گرفتار کیا تو طارق کی لاش کہا ں گئی ۔ طارق کے والد غلام رسول ملک نے بتا یا کہ جو بھی ان کے بیٹے کے قتل میں ملوث ہیں ،ان کو کڑی سے کڑی سزا ملنی چایئے اور ان کی نعش کو فوری طور لواحقین کے سپرد کی جائے ۔ضلع انتظامیہ نے متاثرین کو یقین دلایا کہ انتظامیہ اُن کی بھر پور مدد کرے گی ۔