بارہمو//سوپور کپوارہ شاہرہ پر ہندوارہ کے مظافات میں سوموار کو ایک شبانہ جھڑپ میں مارے گئے تین جنگجو کو بارہمولہ کے مضافاتی گائوں گانٹہ مولہ میں سپرد خاک کیا گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ سوموار کو تینوں جنگجوئوں کو بارہمولہ مظفرآباد شاہرہ کے بگل میں گانٹہ مولہ کے مقام پر دفنانے کیلئے رات کے نوبجے کے قریب پہچایا گیا۔بعد میں مذکورہ جنگجو کو پولیس اور مقامی لوگوں نے رات کی تاریکی کے دوران غیر ملکی جنگجوئوں کیلئے بنائے گئے اس قبرستان سپرد خاک کیا ۔جس میں پہلے سے ہی کئی درجن غیر ملکی جنگجو دفن ہیں۔