سرینگر// بادامی باغ میں فوج نے ایک تقریب کے دوران ائر فورس کے دو جوانوں ، جو بانڈی پورہ میں آپریشن کے دوران مارے گئے، کو خراج عقیدت پیش کیا۔ دونوں ائر فورس جوان وہاں پر فوج کو آپریشن اور ٹریننگ کے بارے میں تربیت دے رہے تھے۔ بادامی باغ میں ایک تقریب کے دوران لیفٹنٹ جنرل جے ایس سندھو چنار کوررپس کے کمانڈر اور تمام جوانوں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ ایس جی ٹی کے ملندر کشور جو کہ33 سال عمر کا تھا نے ائر فورس میں2002 میں داخلہ لیا تھا۔وہ سکری گاؤں ناسک،مہاراشٹرا کا رہنے والا تھا ۔سی پی ایل ملیش کمار نائن کی عمر31سال تھی۔ اس نے 2005میں وردی پہنی تھی۔وہ ادید گاؤں باگل پور ضلع بہار کا رہنے والا تھا۔اس تقریب کے دوران فوج نے انہیں سلام پیش کیا اور ساتھ ہی ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہمیشہ ساتھ رہنے کا عزم ظاہر کیا۔دونوں کی میت، ان کے آبائی گاؤں بھیجی گئیں جہاں ان کی آخری رسومات پورے فوجی اعزازکیساتھ انجام دی جائیں گی۔