یواین آئی
مہاکمبھ نگر// مہاکمبھ کے موقع پر ملک۔ بیرون ملک سے آکر پریاگ راج میں تروینی میں عقیدت کی ڈبکی لگانے والے عقیدت مندوں کی تعداد جمعرات کی دوپہرتک دس کروڑ کے ہندسے کو عبور کرگئی۔عقیدے سے سرشاد سادھو، سنتوں، عقیدت مندوں، کلپواسیوں کے اسنان کا یہ نیا ریکارڈ ہے۔ مہاکمبھ میں یومیہ لاکھوں کی تعداد میں عقیدت مند اسنان کر رہے ہیں۔ حکومت پہلے ہی 45دن تک چلنے والے مہاپرو کے دوران 45 کروڑ عقیدت مندوں کے یہاں آنے کا توقع کا اظہار کرچکی ہے جس میں تنہا مونی اماوسیہ اسنان پرو پر ہی دس کروڑ عقیدت مندوں کے پریاگ راج آمد کے آثار ہیں۔گنگا کی ریتی پر ہزاروں قدم چلنے کے بعد تروینی کے پاون جل میں ڈبکی لگانے والوں کے جوش میں کوئی کمی نہیں دکھ رہی ہے۔ جمعرات کی دوپہر 12بجے تک 30 لاکھ لوگوں نے تروینی سنگم میں اسنان کرلیا۔ اس میں 10 لاکھ کلپواسیوں کے ساتھ ساتھ ملک۔ بیرون ملک سے آئے عقیدت مند اور سادھو سنت شامل رہے۔ اس کے ساتھ ہی مہاکمبھ میں اسنان کرنے والوں کی تعداد 10 کروڑ کو عبور کرچکی ہے۔