ممبئی //کورونا وائرس سے ہوئی پہلی موت کے دو ماہ بعد مہاراشٹرا میں کوویڈ-19 سے مرنے والوں کی تعداد تیزی سے بڑھ کر 1135 ہو گئی ہے اور ریاست میں اس وباء سے روزانہ اوسطاً 19 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ مہاراشٹرا میں ممبئی کے کستوربا اسپتال میں فوت ہونے والے 64 سالہ شخص کی کوویڈ- 19 سے پہلی موت ہوئی تھی۔جس کے بعد لگاتار اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ریاست میں اوسطاً ہونے والی 19 اموات میں سے صرف ممبئی میں روزانہ اوسطاً 11 ریکارڈ کی گئی ہیں۔ ممبئی میں پہلی موت کے بعد سے ہلاکتوں کی تعداد 696 تک پہنچ گئی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر اب 30706 ہو چکی ہے ، جو 9 مارچ کو ابتداء میں صرف 2 تھی۔ریاست میں ہونے والی پہلی موت سے بمشکل 72 گھنٹے پہلے 17 مارچ کو وبائی امراض کا ایکٹ ، 1897 لاگو کر دیا تھا۔ اور اس سے اگلے دن 14 مارچ کو "مہاراشٹر کوویڈ 19 ریگولیشنز ، 2020" لایا گیا۔