بانہال // تحصیل اکڑال کے مگر کوٹ- نیل رابطہ سڑک براستہ ہالوگن پر ٹاٹا سومو کے ایک حادثے میں ایک مسافر کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ سومو میں سوار 9 دیگر مسافر زخمی ہوئے ہیں جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں .زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔سات زخمیوں کو پرائمری ہیلتھ سینٹر اکڑال سے ضلع ہسپتال رامبن منتقل کیا گیا ہے جہاں سے دو شدید زخمیوں کو جموں منتقل کیا جارہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کی سہ پہر ٹاٹا سومو نمبر JK-14B/0106 مگر کوٹ سے نیل کی طرف جارہی تھی کہ ہالوگن کے نزدیک رابطہ سڑک سے لڑھک کر نیچے موجود ایک مکان کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں سومو میں سوار مسافر زخمی ہوئے جن میں سے ایک مسافردم توڑبیٹھا۔ اس حادثے میں مرنے والے مسافر کی شناخت غلام رسول سوہل ولد عبد الصمد سوہل سابقہ پی ایچ سی ملازم ساکنہ ہالوگن کے طور کی گئی ہے جو گھر پہنچنے سے چند میٹر کی دوری پر ہوئے حادثے میں لقمہ اجل بن گیا ۔ ہسپتال زرائع نے اس حادثے میں 9 زخمیوں کی شناخت شیلا دیوی 45 سال زوجہ پون سنگھ ساکنہ لڑو رامسو ، فرید احمد 35 سال ولد محمد حنیف ساکنہ نیل بانہال ، محمد رمضان 30 ولد غلام۔محی الدین ساکنہ نیل ، محمد شفیع 55 ولد محمد عبداللہ ساکنہ نیل ، نگینہ بیگم 35 زوجہ مشکور احمد ساکنہ گگونی نیل ، کرنیل سنگھ 17 ولد پون سنگھ ساکنہ لڑو نیل ، غلام محی الدین 45 ولد غلام شیخ ساکنہ نیل اور عبدالغنی 50 ولد محمد عبداللہ ساکنہ نیل تحصیل بانہال کے طور کی ہے۔9 زخمی مسافروں میں سے سات زخمیوں کو مزید علاج و معالجہ کیلئے ضلع ہسپتال رام بن منتقل کیا گیا ہے جہاN سے دو شدید زخمیوں کو میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا ہے۔اس حادثے کا دلدوز پہلو یہ کہ حادثے میں لقمہ اجل بنے غلام رسول سوہل کا گھر جائے سے صرف چند منٹوں کی دوری پر واقع تھا لیکن موت زندگی پر سبقت لے گئی اور گاڑی اس کے گھر تک پہنچنے سے پہلے ہی حادثے کا شکار ہوگئی۔ اس حادثے کی خبر کے بعد پورے علاقے میں کہرام مچ گیا اور مقامی لوگوں نے بچاؤ کاروائیوں میں حصہ لیا۔