جموں // وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ریاستی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے ثمر آور ہونے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکالمہ مضبوط اور متحرک پارلیمانی جمہوریت کی بنیاد ہے۔ انہوں نے یہ بیان ایک ماہ سے زیادہ عرصہ تک جاری رہنے والے بجٹ اجلاس کے شروع ہونے کے وقت پر جاری کیا۔ محبوبہ مفتی نے منگل کی صبح ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ’یہ میرا پختہ یقین ہے کہ مکالمہ مضبوط اور متحرک پارلیمانی جمہویت کی بنیاد ہے۔ اس سے قبل محبوبہ مفتی نے 14 دسمبر کو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں بجٹ اجلاس کے معنی خیز اور بامقصد ثابت ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔ انہوں نے لکھا تھا ’ توقع ہے کہ 2 جنوری 2018 ء سے شروع ہونے والا جموں وکشمیر اسمبلی کا اجلاس معنی خیز اور بامقصد ثابت ہوگا۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم سب اپنے سیاسی اختلافات ایک طرف رکھ کر موثر اور تسلی بخش اجلاس کے لئے مل کر کام کریں‘۔