کپوارہ+پونچھ//شمالی ضلع کپوارہ کے مژھل اور پونچھ کے تین سب سیکٹروں میں لائن آف کنٹرول پرجنگ بندی کی خلاف ورزی کے دوران دونو ں ملکو ں کی افواج کے درمیان گولہ باری ہوئی ۔ ہفتہ کی صبح مژھل سیکٹر میں حد متارکہ کے نزدیک پاکستانی فوج نے ہندوستانی چوکیو ں پر شدید گولہ باری کی جس کے بعد 18مدارس کے فوجیو ں نے بھر پور جواب دیا ۔ نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع مو صول نہیں ہوئی تاہم علاقہ میں گولہ باری کا سلسلہ جاری تھا ۔ادھر ضلع پونچھ کے شاہپور، کیرنی ، قصبہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر سنیچر وار کو ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان شدید فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہوا ۔دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پونچھ کے شاہپور، کیرنی ، قصبہ سیکٹر میں ایل او سی پرسنیچر وار کوسہ پہر پاکستانی فوج نے ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنا کر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات بھارتی فوجی اہکار اس حملے کا بھر جواب دے رہی ہے تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ادھر سرنکوٹ پونچھ کے مہرا باچھائی علاقے میں فوج کی 16 آر آر کی ایک پارٹی نے ایک راکٹ لانچر شیل کو پایا۔ انہوں نے بتایا کہ شیل بر آمد ہوتے ہی فوج نے بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا اور اسے ناکارہ بنا یا۔