ترال//جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے مڈورہ نامی گائوں میں محکمہ دہی ترقی کی جانب بہترین کھیل کا میدان قلیل وقت میں تیار کیا گیا ہے جو علاقے کے سینکڑوں نوجوان کھلاڑیوں کا خواب تھا ۔اس دوران یہ میدان کو عوام کے ناموقف کرنے کے ساتھ ہی یہاں ترال پرائمیر لیگ کا بھی افتاح کیا ہے جس میں علاقے سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں اور شاقین کھیل نے حصہ لیا ہے ۔ لیگ کا افتاح ڈی ڈی سی ممبر ترال ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے کیا ہے ۔ انہوں نے قلیل مدت میں اس میدان کو تعمیر کرنے اور بہتر انداز میں کام انجام دینے پر محکمہ،ٹھیکہ داراور مقامی لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔انہوں نے بتایا ہماری کوشش ہے کہ سپورٹس کونسل کے اشتراک سے ترال میں ہر کھیل کے ٹورنامنٹ منعقد کریں گے تاکہ یہاں کے نوجوان صحت مند رہنے کے ساتھ ساتھ موجودہ دور کے منشیات یا باقی برائیوں سے بچ جائیں گے ۔انہوں نے بتایا امرت ٹرسٹ کی جانب سے بھی نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی تاکہ یہ کھیل کود کی سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں گے ۔