بختیار کاظمی
سرنکوٹ// سیوک ایکشن پروگرام کے بینر تلے پولیس کی جانب سے نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے کے لیے کھیل مقابلوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ایس ایس پی پونچھ یوگل منہاس کی ہدایت پرسیوک ایکشن پروگرام کے بینر تلے ڈی ایس پی سرنکوٹ حامد علی بانڈے کی نگرانی میں گورنمنٹ مڈل سکول سرنکوٹ میں ایک والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس ایچ او سرنکوٹ مختار علی بھی موجود رہے۔ ٹورنامنٹ میں مہمان خصوصی پرنسپل مڈل سکول سرنکوٹ تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پروگرام کا بنیادی مقصد معاشرے سے منشیات کا خاتمہ کرنا ہے اور نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھ کر کھیلوں اور دیگر جسمانی سرگرمیوں میں شامل کرنا ہے۔