مینڈھر//مینڈھر کے سلو اہ میں سرکا ری سکول دھڑا سلواہ مینڈھر کی حالت نہا یت ہی خستہ ہے جبکہ سرکا ی سکولو ں میں بہتر تعلیم فراہم کر نے کیلئے سرکار لا کھو ں دعوے کر رہی ہے لیکن زمینی سطح پر کچھ نہیں نظر آرہا ہے جبکہ مڈل سکول دھڑا سلواہ میں 90بچے زیر تعلیم ہونے کے باوجود ان کو پڑ ھانے کیلئے صرف تین اساتذہ مو جود ہیں جبکہ سکول کی عما رت کی بھی خستہ حالت ہے اور عما رت سے پانی ٹپک رہا ہے ، علا قہ کے لو گو ں کا کہنا ہے کہ سرکار دور دراز علا قہ کے بچو ں کی زند گی کے ساتھ کھلو اڑ کر رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سرکا ری سکولو ں کے بغیر لو گو ں کیلئے کوئی بھی حل نہیں ہے۔ انہو ں نے کہا کہ گذ شتہ بر س محکمہ تعلیم کے افسر ان نے ایک ٹیچر کو ٹرا نسفر کر کے سکول میں تعینات کیا تھا کہ جس نے ابھی تک سکول جوائن نہیں کیاہے اور پتہ نہیں کہ کہا ں پر اٹیچ ہو اہے اور کہا ں سے اس کی تنخو اہ نکلوائی جارہی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کی یہ حالت کہ اساتذہ کو تبد یل کر کے بھی دوسرے سکول میں جائن نہیں ہوتے ہیں اور ہز ارو ں روپے سرکار سے تنخو اہ لیے رہے ہیں اور لو گو ں کے بچو ں کی زند گیو ں کے ساتھ کھلو اڑ کر رہے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ اگر چند دنو ں کے اندر اساتذہ کو سکول نہیں بھیجا گیا تو اہم بچو ں کو لیکر مینڈھر میں احتجاج کر یں گے۔ اس سلسلہ میں جب ڈپٹی سی ای او مینڈھر سے رابطہ ہو اہے تو اس کا کہنا ہے کہ میں گز شتہ روز انجینئر کو ساتھ لیکر سکول گیا تھا اور عما رت کو مر مت کر نے کے لئے کہا گیا ہے ، جبکہ سکول میں تعینات اساتذہ کے بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ٹیچر ایک بر س سے دوسرے سکول میں اٹیچ ہے لیکن سکول کیلئے کچھ سوچا جا ئے گا ، یہا ں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سرکا ر نے اٹیچ منٹو ں کو بند کیا ہے لیکن پھر بھی محکمہ تعلیم میں اٹیچ منٹ جا ری ہیں ، اس کاذمہ دار کو ن ہے حکو مت یا محکمہ تعلیم ۔