ڈوڈہ//گورنمنٹ مڈل سکول کہالو پنچائت مانوا، ڈگی میں ،سوؤچھتہ ہی سیوا ہے،اسکیم کے تحت واٹر شیڈ چئیرمین تسلیم عارف شیخ کی قیادت اور بلاک ڈیویلپمنٹ آفیسر بھدرواہ محمد اشرف کی نگرانی اور اسسٹنٹ کمشنر ڈیویلمنٹ ڈوڈہ اختر حسین قاضی کی ہدایات پر صفائی مہم کا اہتمام کیا گیا جس میں مڈل سکول کے ہیڈ ماسٹر فرید احمد کے علاوہ علاقہ کے معزز شہریوں اسکولی بچّوں نے احاطہ سکول کی صفائی کی اور پورے ملک میں جاری سوچھ بھارت مہم میں اپنی شراکت پیش کی اور سوچھتہ ہی سیوا ہے کے موضوع پر ایک تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں شرکاء کو صاف صفائی کے بارے میں بیدار کیا گیا اور صفائی کے فوائد اور غلاظت کے اثرات پر روشنی ڈالی گئی اس موقع پر تسلیم عارف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی زندگی کا سب سے اہم حصّہ صفائی ہے جس کے بعد ہی ہمارا بدن پاک ہوتا ہے اگر ہم اپنے جسم کو گندہ رکھیں تو ہمیں مختلف بیماریوں سے دوچار ہونا پڑتا ہے اور اسی طرح ہمارے اطراف و اکناف میں گندگی پورے سماج میں غلاظت کا باعث بنتی ہے اس لئے صاف صفائی کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ ایک تدرست کنبہ صحت مند سماج اور طاقتور ملک کی مضبوط بنیاد رکھی جا سکے۔سوچھتہ ہی سیوا ہے کے موضوقع پر ہیڈ ماسٹر مڈل سکول نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تمام شرکاء بچّوں کو صفائی کرنے کی تلقین کی اور اپنے گھروں پڑوس میں اس بیداری مہم کو پہنچانے کی تلقین کی، دیگران جنہوں نے اس صفائی مہم میں شرکت کی، سیکرٹری پنچائت مانوا، گرام سیوک، سابقہ سرپنچ صدیق علی، و علاقہ کے معززین ، طلباء و طالبات کے علاوہ والدین نے بھی شرکت کی۔