سرینگر//وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی جموں میں سول سیکرٹریٹ اور دیگر مو دفاتر بند ہونے کے بعدسنیچر کو سرینگر پہنچیں ۔ سرینگرپہنچنے پر ہوائی اڈے پر ڈویژنل کمشنر کشمیر بصیر احمد خان، آئی جی پی کشمیر زون ایس پی پانی کے علاوہ بڈگام اور سرینگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں اور پولیس سربراہوں نے وزیر اعلیٰ کا والہانہ استقبال کیا۔ سول سیکرٹریٹ سرینگر میں 7؍ مئی سے اپنا کام کاج دوبارہ شروع کرے گا۔حکومت نے سرکاری ریکارڈ اور ملازمین کو سرینگر پہنچانے کے لئے ٹرانسپورٹ کے وسیع انتظامات کئے ہیں۔