جموں//گورنر انتظامیہ نے ایڈیشنل ڈی جی پی لاء اینڈ آرڈر ، منیر خان کو ریاست کا نیا انفارمیشن کمیشنر جبکہ ہلال احمد پرے کو ویجی لنس کمشنر تعینات کیا ہے ۔ جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کی طرف سے جاری ایک حکمنامہ کے مطابق گورنر ستیہ پال ملک نے ’جموں کشمیر حق اطلاعات ایکٹ مجریہ 2009کی دفعہ 12(3)کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اے ڈی جی پی سیکورٹی کو ریاستی انفارمیشن کمیشن کا کمشنر مقرر کیا ہے ۔ ایک دوسرے حکمنامہ کے مطابق ریاستی ویجی لنس کمیشن ایکٹ 2011کی دفعہ 4(1)کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے گورنر موصوف نے ہلال احمد پرے کو سٹیٹ ویجی لنس کمیشن کا کمشنر مقرر کیا ہے ۔ یہ دونوں تعیناتیاں افسران مذکورہ بالا کی طرف سے عہدہ کا چارج سنبھالنے سے ہی نافذ العمل تصور کی جائیں گی ۔