عظمیٰ نیوزدسروس
پونچھ//موٹر وہیکلز ڈپارٹمنٹ پونچھ نے سنیچر کو ضلع کے کلائی اور کنائیاں علاقوں میں اے آر ٹی او پونچھ، ترامنی کی موجودگی میں ایک کامیاب نفاذ مہم کا اختتام کیا مہم کے دوران 25گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی، مختلف جرائم میں 10گاڑیوں کے چالان کیے گئے جن میں مسافروں کو اوور لوڈ کرنے کا ایک کیس، ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے کا ایک کیس، پرمٹ کی شرائط کی خلاف ورزی کا ایک کیس، لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے کے دو کیس شامل ہیں۔ رجسٹریشن کے بغیر گاڑی چلانے کا ایک کیس، دستاویزات کے بغیر گاڑی چلانے کا ایک کیس اور عمومی جرائم کے تین کیس، کارروائی میں تین گاڑیاں قبضے میں لے لی گئیں۔