عظمیٰ نیوز سروس
ڈوڈہ//موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ (ایم وی ڈی) ڈوڈہ نے ڈپٹی کمشنر ہرویندر سنگھ کی ہدایت اور اے آر ٹی او راجیش گپتا کی نگرانی میں گھاٹ روڈ پر روڈ سیفٹی اقدامات کی تقریب کا انعقاد کیا۔اس کا بنیادی مقصد کمرشل ڈرائیوروں اور دیگر سڑک استعمال کرنے والوں میں ڈرائیونگ کے دوران حفاظت سے متعلق آگاہی کو بڑھانا تھا۔جاری قومی روڈ سیفٹی مہینے کے ایک حصے کے طور پر، گھاٹ روڈ پر مہینے کے 8 ویں دن ایک خصوصی انفورسمنٹ کم بیداری پروگرام منعقد ہوا۔ موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ پہننے کی لازمی ضرورت کے بارے میں آگاہی دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔مزید برآں، شرکاء کو سڑک پر پیدل چلنے والوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے بارے میں روشن خیال کیا گیا۔یہ پروگرام اے آر ٹی او ڈوڈہ اور موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ کے دیگر اہلکاروں کی نگرانی میں منعقد کیا گیا جس میں سڑک کی حفاظت کو فروغ دینے اور حادثات کو روکنے کے لئے کمیونٹی کے عزم پر زور دیا گیا۔