رام بن///محکمہ موٹر وہیکلز لوگوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔اگرچہ جموں و کشمیر موٹر وہیکلز ایکٹ اور ٹریفک مانیٹرنگ رولز کے تحت محکمہ کو کافی اختیارات حاصل ہیں تاہم محکمہ مسافروں کے مسئل کی طرف کوئی توجہ نہیں دیتی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ ضلع رام بن میں مختلف روٹوں پر چل رہی مسافر گاڑیوں میں ڈرائیور اور ٹرانسپورٹ مالکان مبینہ طور سے مسافروں سے زیادہ کرایہ وصول کرتے ہیں۔مسافروں کا الزام ہے کہ بسوں ، میٹا ڈاروں اور میجک آٹووں نے اپنی مرضی سے15 فی صد سے زائد کرایہ کا اضافہ کیا ہے،جس کی وجہ سے مختلف روٹوں پر مسافروں اور کنڈکٹرو میںجھگڑے اب ایک معمول بن گیا ہے۔مسافروں کا یہ بھی الزام ہے کہ ٹریفک پولیس کے اہلکاروں اور اے آر ٹی او کے پاس اس قسم کی شکایات درج کرنے کے باوجود بھی انکاکوئی پرسان حال ہی نہیں ہے۔اگرچہ ڈپٹی ٹریفک انسپکٹر اور اے آر ٹی او موٹر وہیکلز محکمہ کو طے کرایہ سے زایدہ وصول کرنے کی شکایات کی چیکنگ کا اختیار ہے لیکن وہ وہ کبھی بھی مسافروں کی اس پریشانی کو نہیں دیکھتے ہیں۔ان مسافروں کا یہ بھی الزام ہے کہ ان اہلکاروں کا کام تسلی بخش نہیں ہے اور کہا کہ ضلع سطح کے افسران ٹرانسپورٹ کمشنر کی جانب سے مقرر کئے گئے کرایوں کے شرح کو لاگو نہیں کرتے ہیں،جسکی وجہ سے مسافروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرن اپڑتا ہے۔