عظمیٰ نیوز ڈیسک
پریاگ راج// اترپردیش حکومت مہاکمبھ 2025میں مونی اماوسیہ امرت اسنان کے دوران عقیدتمندوں کی محفوظ اور بغیر کسی رکاوٹ نقل و حرکت کو یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔ 10کروڑ عقیدتمندوں کی متوقع بھیڑ کے ساتھ ٹریفک اور ہجوم کو موثر طریقے سے منظم کرنے کے لیے جامع اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ عقیدت مند اسی سیکٹر یا زون سے واپس آئیں جہاں وہ پہنچتے ہیں۔ کسی بھی حالت میں عقیدتمندوں کو سنگم یا دیگر علاقوں میں جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تمام افسران کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے دائرہ اختیار میں نظم و نسق کو برقرار رکھنے کے لیے انتظامات کی نگرانی کریں۔مہاکمبھ کے سب سے اہم تہوار کے طور پر، مونی اماوسیہ تقریب کے انتظامات کا مرکزی نقطہ ہے۔ اس سال، یوگی حکومت کی مہاکمب کو مزید عظیم الشان اور الہی بنانے کی کوششوں کے ساتھ، پریاگ راج میں عقیدت مندوں کی ریکارڈ تعداد کے جمع ہونے کی امید ہے۔عقیدت مندوں کی سہولت کو ترجیح دینے کیلئے 27سے 29جنوری تک خاص طور پر سنگم نوز پر زونوں کے درمیان نقل و حرکت کو کم کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ آسان رسائی اور نہانے کے لیے 12 کلومیٹر طویل گھاٹ تعمیر کیا گیا ہے۔ عقیدت مندوں کو ان کے داخلی مقام کے قریب ترین گھاٹ پر نہانے اور دوسرے علاقوں میں جانے کے بغیر وہاں سے واپس آنے کی ترغیب دی جارہی ہے۔ گھاٹوں پر زیادہ ہجوم کو روکنے کیلئے انخلا کی ٹیمیں تعینات کی جائیں گی، عقیدت مندوں کا محفوظ انخلا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔