حسین محتشم
پونچھ// شہید ڈی ایس پی منجیت سنگھ میموریل والی بال کلب پونچھ نے پونچھ لنک اپ ڈے کے سلسلے میں انڈین آرمی کی 93 بریگیڈ کی گھڑیی بٹالین کے زیر اہتمام مولوی غلام دین اشوک چکر والی بال ٹورنامنٹ پونچھ کا فائنل میچ اپنے نام کیا۔بتا دیں کہ اس ٹورنامنٹ میں ضلع بھر کی 8 ٹیموں نے حصہ لیا فائنل شہید ڈی ایس پی منجیت سنگھ میموریل والی بال کلب پونچھ اور چنڈک سلطان کلب کے درمیان ہوا جسے سخت مقابلے کے بعد شہید منزل سنگھ والی بال کلب نے جیتا۔فائنل مقابلہ 3:0 سیٹ پر مشتمل تھا جس کا سکور کچھ اس طرح رہا 25:18,25:16,:25:11۔میچ کے دوران محمد حفیظ، مشرف خان، ایاز احمد اور رمیز طارق نے غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر کمانڈنگ آفیسر کرنل وپن پراشر، سینا میڈل مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی تعریف کی اور چیرمین شہید ڈی ایس پی منجیت سنگھ میموریل والی بال کلب پونچھ کے محمد طارق کی سرحدی علاقوں کے نوجوانوں کو تیار کرنے کی کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر مولوی غلام دین اشوک چکرا کے پوتے ،سرپنچ محمد اکبر ،نردوش کمار منیجر اسپورٹس اسٹیڈیم پونچھ، رویندر سنگھ،نیرج کمار، سورو شرما، سچن کمار اور محمد عباس موجود تھے۔