عظمیٰ نیوزسروس
پونچھ// جموں ـكشمیرحكومت كے کابینی وزیر جاوید احمد رانا نے اپنے ضلع پونچھ كے دو دورزہ دورہ كے دوران جہاں ضلعی ہیڈ كواٹر میں منعقدہ یوم آزادی تقریبات میں بطورمہمان خصوصی حصہ لیا۔ اس دوران وزیر موصوف نے متعدد عوامی وفود سے ملاقات كی مختلف سماجی پروگراموں میں شركت كی نامور علمی وسماجی شخصیات سے ملاقاتیں كیں اس موقعہ پر وزیر موصوف نے معروف عالم دین وروحانی بزرگ مولانا غلام قادر سے بھی ملاقات كی ،ادارہ جامعہ ضیاء العلوم پونچھ اور اس سے متعلق ذیلی اداروں كے بارےمیں آگاہی حاصل كی۔ بعدازاں وزیر موصوف نے ضیاء العلوم ہائر اسكینڈری اسكول كامسر میں منعقدہ سول سوسائٹی كے ایك اہم پروگرام میں حصہ لیا جس میںسماج سے تعلق ركھنے والے مختلف اہم تعلیمی وسماجی شخصیات بھی موجود تھیں ۔اس موقعہ پر وزیر موصوف نے جامعہ ضیاء العلوم پونچھ كے بانی مولاناغلام قادر كی تاریخ سازاور ناقابل فراموش علمی تعلیمی سماجی فلاحی اور ملی خدمات پر بولتے ہوئے كہاكہ مولانا موصوف ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ان كی گرانقدر مختلف النوع خدمات كو تاریخ كے سنہرے الفاظ ہمیشہ یاد ركھیں گے ۔وزیر موصوف نے كہا كہ حقیقت یہ ہے كہ مولانا ہمارے سرسید ہیں جس طرح سرسید نے دینی وعصری تعلیم كوہم آہنگ كركے قوم كی عظیم راہنمائی كی قوم كو جہالت سے نكال كر تعلیم كے زیور سے آراستہ كیا اسی طرح مولانا غلام قادر نے بالخصوص خطہ پیر پنجال میں جو تعلیمی خدمات انجام دیں ہیں اس كی كوئی مثال نہیں ملتی۔ وزیر موصوف نے كہا كہ میںنےپہلے بھی یہ بات كہہ چكا ہوں كہ مولانا سرسید ہیں اور قوم انہیں سرسید كی حیثیت سے دیكھتی ہے اور یاد ركھتی ہے۔