موغادیشو// صومالیہ کی راجدھانی موغادیشو میں افریقہ ہوٹل پر ہوئے خودکش کار بم دھامکے اور گولی باری میں کم از کم 17 لوگوں کی موت ہوگئی۔ دی کینبرا ٹائمس نے یہ رپورٹ دی ہے۔
اخبار نے پیر کو پولیس ترجمان صاڈ عدن علی کے حوالے سے بتایا کہ اتوار کی دوپہر خودکش حملہ آورو نے دھماکہ خیز مادے سے بھری ایک کار ہوٹل کے داخلی دروازے سے ٹکرا دی۔ دھماکے کے بعد مسلح بندوق برداروں نے ہوٹل کی عمارت کے اندر اندھادھند گولی باری کی۔
کینبرا ٹائمس کی رپورٹ کے مطابق حملے میں کم از کم 17 لوگوں مارے گئے ان میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے ہوٹل کے کچھ لوگوں کو بچایا ہے جس میں ہوٹل کا مالک اور فوج کا ایک جنرل بھی شامل ہے۔
القاعدہ سے تعلق رکھنے والے گروپ الشباب نے اتوار کو افریکہ ہوٹل پر ہوئے حملے کی ذمہ داری لی ہے۔