ممبئی// ممبئی میونسپل کارپوریشن نے گزشتہ 29اگست کو ایک معروف ڈاکٹر دیپک امراپورکر کی موت کے معاملے میں بی ایم سی ملازمین کو کلین چٹ دے دی ہے ،جوکہ ایک مین ہول میں گرگئے تھے اور ان کی لاش دوروزبعد ورلی کے سمندر میں ملی تھی۔بی ایم سی ذرائع کے مطابق اس معاملہ میں کی جان والی تحقیقات میں عام شہریو ں کو ذمہ دارپایا گیا ہے ،جو کہ آس پاس کی عمارتوں میں رہائش پذیر ہیں اور انہوں نے مین ہول کا ڈھکن کھولا تھا۔انکوائری بی ایم سی کے ایڈیشنل میونسپل کمشنر وجے سنگھل کی تھا اور انہوں نے میونسپل کمشنر اجوئے مہتا کو رپورٹ پیش کی ،اس رپورٹ میں بی ایم سی کی ستائش کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے فرائض بارش کے دوران بخوبی انجام دیئے جبکہ انہوں نے مین ہول کے ڈھکن نہیں کھولے بلکہ شہریوں نے اسے کھولا تھا۔بی ایم سی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے مین ہول کے بارے میں کوئی شکایت بھی موصول نہیں ہوئی اور وہاں کئی سیکوریٹی گارڈ بھی تعینات کیا گیا تھا،واضح رہے کہ 29اگست کو موسلادھار بارش کے دوران مشہوربامبے اسپتال کے ڈاکٹر دیپک امراپورکر کھلے مین ہول میں گرگئے اور پانی میں بہہ کر سمندر میں ان کی لاش ملی تھی ،وہ پیٹ کے امراض کے ماہر تھے ۔مقامی لوگوں نے بی ایم سی عملے پر مین ہول کھولنے کا الزام عائد کیا تھا ،جس کے بعد واویلا مچ گیا اور بی ایم سی کمشنر نے انکوائری کا حکم دیا ،رپورٹ میں انہیں کلین چٹ دے دی گئی ہے ۔یو این آئی