یو این آئی
نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی 26-27 ستمبر، 2023 ء کو گجرات کا دورہ کریں گے اور اس دوران وہ ‘وائبرنٹ گجرات عالمی سربراہ کانفرنس’ کے 20 سال مکمل ہونے کے جشن کے موقع پر ایک پروگرام میں شرکت کریں گے ۔ وزیر اعظم اس کے بعد بوڈیلی، چھوٹا اودے پور پہنچیں گے ، جہاں وہ 5200 کروڑ روپئے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کو قوم کو نام وقف کریں گے اور سنگِ بنیاد رکھیں گے ۔وزیر اعظم احمد آباد کے سائنس سٹی میں تابناک گجرات عالمی سربراہ کانفرنس کے 20 سال مکمل ہونے کی تقریب کے موقع پر ایک پروگرام میں شرکت کریں گے ۔ اس میں صنعتی انجمنوں، صنعت و تجارت کے شعبے سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات، نوجوان کاروباری افراد، اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم کے کالجوں کے طلباء سمیت دیگر افراد بھی شرکت کریں گے ۔تابناک گجرات عالمی سربراہ کانفرنس کا آغاز ، اس وقت کے گجرات کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں ہوا تھا۔ 20 سال پہلے 28 ستمبر ، 2003 ء کو تابناک گجرات عالمی سربراہ کانفرنس کا سفر شروع ہوا۔ وقت گزرنے کے ساتھ، یہ واقعی ایک عالمی ایونٹ میں تبدیل ہو گیا، جس نے ہندوستان میں سب سے بڑے کاروباری اجلاسوں میں سے ایک ہونے کا درجہ حاصل کیا۔