مودی کا پرکاش اتسوپر نیک خواہشات کا اظہار

یواین آئی

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو گرو نانک دیو کے پرکاش پرو کے مبارک موقع پر قوم کو نیک خواہشات دیں ۔ مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا ،’’خدمت اور بھائی چارے کا پیغام پوری دنیا کے لاکھوں لوگوں کو طاقت دیتا ہے ۔‘‘وزیر اعظم نے اتوار کو اپنے ‘من کی بات’ ریڈیو پروگرام کا ایک ویڈیو کلپ بھی شیئر کیا جس میں انہوں نے شری گرو نانک دیو جی کو خراج عقیدت پیش کیا تھا۔وزیر اعظم نے پر لکھا، ’’شری گرو نانک دیو جی کے پرکاش پرو کے پرمسرت موقع پر نیک خواہشات۔ دوسروں کی خدمت کرنے اور بھائی چارے کی پیروی پر اس کا زور پوری دنیا کے لاکھوں لوگوں کو طاقت دیتا ہے۔ کل من کی بات کے دوران بھی میں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا تھا۔