اسلام آباد// بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ٹیلی فونک گفتگو میں پاکستان کے ساتھ تعلقات میں نئے دور کے آغاز کے عزم کا اظہار کردیا۔تحریک انصاف کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق نریندر مودی نے عمران خان کو ٹیلی فون کرکے انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناو¿ں اور خواہشات کا اظہار کیا۔ بھارتی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات میں نئے دور کے آغاز پر تیار ہیں، تاہم معاملات آگے بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کو مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔چیئرمین تحریک انصاف نے مبارکباد اور نیک تمناو¿ں کے اظہار پر بھارتی وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ بات چیت کے ذریعے تنازعات کے حل کی تدبیر کی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ’جنگیں اور خونریزی سے تناعات کے حل کی بجائے المیے جنم لیتے ہیں، جبکہ دونوں ممالک کے عوام کو غربت کے بے رحم شکنجے سے نکالنے کے لیے حکومتوں کو مشترکہ تدابیر کرنا ہوں گی۔