Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

موجودہ دُنیا اور سوشل میڈیا

Towseef
Last updated: January 5, 2025 10:41 pm
Towseef
Share
6 Min Read
SHARE

بلا شبہ گذشتہ ڈیڑھ دہائی میں ایک شئے ’’سوشل میڈیا‘‘ دنیا بھر میں لوگوں کی ذاتی زندگیوں، معاشرتی رویوں، سرکاری پالیسیز اور سیاست پر سب سے زیادہ اثرانداز ہوئی ہے۔اس میں شک نہیں کہ سوشل میڈیا نے معلومات کے حصول اور مسائل کے حل کے حوالے نہایت ہی اہم کردار ادا کیا ہے اور دنیا کے طول و عرض میں پیش آنے والے انقلابی واقعات ،جن سے خطوں کی زندگی بدل گئی اور ارتقاءکے لئے مراحل سامنے آگئے۔جہاں سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والے واقعات سامنے آئے اور بڑے پیمانے پر تبدیلیاں ہوئیں، وہیں سوشل میڈیا خود بھی ان برسوں میں ارتقا کے مراحل سے گزرا۔اس مدت کے دوران مختلف ممالک کے سیاسی منظر ناموں پر بڑی تبدیلیاں بھی دیکھنے میں آئیں، سیاسی جماعتوں اور ریاستی اداروں نے سوشل میڈیا کا رُخ کیااوراسی کے ذریعے اپنے پیغامات کا پرچار کرتے رہے۔ اس حقیقت سے کوئی بھی فرد انکار نہیں کرسکتا کہ اس کامثبت کرداربھی ہے، لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس دنیا بھر میں بہت سےسماجی، اخلاقی، سیاسی، طبّی اور اقتصادی مسائل کا سبب بھی بن چکی ہیں۔ یہ الگ بات ہے کہ دنیا کے مختلف خِطّوں میں اس کے اثرات مختلف اقسام کے ہیں ۔تاہم بعض اثرات پوری دنیا میں ایک ہی طرح کے ہیں، مثلاً سماجی اورطبّی نوعیّت کے۔آج دنیا کی نصف آبادی سوشل میڈیا استعمال کرتی ہے۔ جبکہ تحقیق سےیہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ سوشل میڈیا زیادہ استعمال کرنے والے اضطراب اور ڈپریشن جیسی دماغی بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔جہاں دنیا بھر کے لوگ سوشل میڈیا کے مثبت پہلوؤں کا اقرار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ ویب سائٹس انہیں رائےکے اظہار کا موقع فراہم کرتی ہیں اور تنہائی کے شکار لوگوں کو جذباتی سہارا تلاش کرنے کا راستہ مہیا کرتی ہیں۔وہیں بہت سے افراد کہتے ہیں کہ سوشل میڈیا زندگی کا حصہ توبن چکا ہے، لیکن یہ عام زندگیوں پربُری طرح اثر انداز ہورہا ہے۔اس کے بے جا استعمال سے نہ صرف ڈپریشن میں اضافہ ہورہا ہے بلکہ احساس تنہائی بڑھتا چلا جارہاہے۔ان حالات میں دماغی صحت پر سوشل میڈیا کے طویل مدتی اثرات کا جائزہ لینے والی تحقیق سے عیاں ہے کہ اس پر زیادہ وقت گزارنے والے ڈپریشن، اضطراب، تنہائی اور دوسری منفی چیزوں کی طرف راغب ہورہے ہیں ۔ہمیں یہ بھولنا نہیں چاہئے کہ انسانوں کے ذہنی طور پر صحت مند رہنے کے لیے بالمشافہ رابطے کی ضرورت ہوتی ہے،لیکن وہ فرد جس سے آپ کی ملاقات اور گفت و شنید آپ کے لئےباعث ِ اطمینان ہو، اُس سے آن لائن چیٹ یا اس کے میسیجز پڑھنے سے حقیقی اطمینان حاصل نہیں ہوسکتا۔گوکہ سوشل میڈیا کے عادی افراد سارا دن اس سے جُڑے رہتے ہیں، تاہم رات کے وقت دیر تک آن لائن رہنے اورلیپ ٹاپ اور فون کی ا سکرین کو دیر تک دیکھنے سے جہاں نیند ضائع ہوجاتی ہے وہیںبصارت کے مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں۔ اس لیے ماہرین، لگاتار سوشل میڈیا سے جڑے رہنے کو منفی قرار دیتے ہیں اور اس کے مناسب استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔آج انٹرنیٹ استعمال کرنے والا ہر شخص ایک ذاتی شناخت رکھتا ہے اور ویب کی دنیا کی بہت سی شناختیں رکھ سکتا ہے۔ اس طرح شناخت کے خانے بڑھ جانے سے بھی ذہنی خلجان بھی بڑھتا چلارہا ہے۔ نوجوان اس فکر میں رہتے ہیں کہ ان کی کوئی بھی سرگرمی ویب پر تحریر یا تصویر کی صورت میں آنے سے رہ نہ جائے۔ جس کے باعث زیادہ تر نوجوان غیر مفید اور غیر ضروری سرگرمیوں میں وقت ضائع کردیتے ہیں،یہاں تک اپنے گھریلو کاموں اور تعلیمی سرگرمیوں تک کو نظر انداز کردیتے ہیں۔اس طرح وہ مختلف قسم کے مخمصوں کا شکار ہوجاتے ہیںاور ان کی جسمانی سرگرمیاں محدود ہونے کی وجہ سے ذہنی صحت کے مسائل بھی سامنے آرہے ہیں۔ تشویش ناک بات یہ سامنے آرہی ہے کہ ان کی حقیقی سماجی زندگی دن بہ دن گھٹتی چلی جارہی ہے، جسمانی حرکات بہت محدود ہوکر رہ گئی ہیں۔دوست ،احباب و رشتہ دار تو کُجا،اپنے والدین اور بہن بھائیوںکے ساتھ تھوڑا سا وقت گذرنا تک اُن کے لئے ناگوار بن گیا ہے اور معاشرے کے مسائل سے بھی وہ بے بہرہ نظر آرہے ہیں، نتیجتاً ہمارا معیشی اور معاشرتی نظام بکھرتا اور بگڑتا چلا جارہا ہے۔جس سے اس بات کا خدشہ بڑھ رہا ہے کہ اگر ہم نے اس جانب فوری توجہ نہ دی تو من حیث القوم ہمیں بہت نقصان اٹھانا پڑے گا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
خستہ حال دھندک۔مرہوٹ سڑک بارشوں کی تالاب کی شکل اختیار کرنے لگی پل کی مرمت کی گئی لیکن سڑک مسافروں کیلئے ڈراؤنا خواب،انتظامیہ سے توجہ کی مانگ
پیر پنچال
کربلا کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری پونچھ ضلع کے سرحدی گاؤں قصبہ میں جلوس عزا نکالا گیا
پیر پنچال
پونچھ کے گاؤں بنوت میں پانی کی شدید قلت، عوام سراپا احتجاج جل جیون مشن سکیم کی سست روی اور ملازمین کی مبینہ لاپرواہی نے مشکلات میں اضافہ کر دیا
پیر پنچال
محرم الحرام کا جلوس اور سیرت النبی ؐکانفرنس ڈی آئی جی رینج نے منڈی میںسیکورٹی جائزہ میٹنگ منعقد کی
پیر پنچال

Related

اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025
اداریہ

! سگانِ شہر سے انسانوں کو بچائیں

July 1, 2025
اداریہ

کرتب بازی یا موت سے پنجہ آزمائی؟

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?