ترال//ترال کے ستورہ علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی کارروائی کی گئی جس کے دوران چند نوجوانوں سے ان کے موبائیل فون چھین کر اپنی تحویل میں لئے گئے۔قصبہ ترال سے تقریباً 20کلومیٹر دور ستورہ آری پل گائوں کو 5اور6مارچ کی درمیانی رات فورسز نے محاصرے میں لیکر سہ پہر تین بجے تک گھر گھر کی تلاشی لی ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ وہ نیند میں تھے اور اسی وقت فورسز نے پورے گائوں کو محاصرے میں لیا ۔ اگر چہ علاقے سے کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ،تاہم کچھ مقامی نوجوانوں سے فورسز نے انکے موبائیل فون چھین لئے ہیں ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں جنگجوئوں کی موجود گی کے بعد بستی کو محاصرے میں لیا گیا تھا جہاںسے بعد میں کوئی بھی قابل اعتراض چیزبرآمد نہیں ہوئی۔