ترال//ترال سے چند کلومیٹر دور دوپانزولرگام میں مواصلاتی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں کو زبردست پریشانیوں کا سامنا ہے ۔وادی کے دیگر علاقوں کے لوگ اگرچہ فورجی انٹرنیٹ کی بحالی پر خوش ہیں تاہم اس گائوں کے لوگ موبائل فون پرکال کرنے سے بھی قاصر ہیں ۔ایک سرکاری محکمے میں ملازم مقامی شہری نے بتایا کہ آج کل زیادہ تر کام انٹرنیٹ پرکیاجاتا ہے تاہم اگر اُسے شام کے وقت یاتعطیل کے روزکچھ دفتر کام انٹرنیٹ پرنپٹانا ہوتا ہے تواُسے دوسرے گائوں جاناپڑتا ہے ۔ عبد الحمید نامی ایک شہری نے بتایاکہ مواصلاتی سہولیات نہ ہونے کے باعث طلباء سرکاری ملازمین کے علاوہ عام لوگوں کو بھی مشکلات کاسامنا ہے ۔انہوں نے بتایا گائوں میں نا معلوم وجوہات کی بنا ء پر کوئی بھی سروس نہیں چل رہی ہے۔ادھر ترال سے6کلو میٹر دور ماحچھہامہ گائوں کے لوگوں نے بتایا ان کے گائوں میں گزشتہ تین سال سے موبائیل ٹاور کی سگنل نہیں آتی ہے انہوں نے بتایا گائوں میںائیر ٹیل، بی ایس این ایل اور جیو کے سینکڑوں صارف ہیں تاہم اس گائوں میں کوئی بھی سروس نہیں چل رہی ہے جس کی وجہ سے یہاں کے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ طلباء اور کار باری افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔انہوں اس حوالے سے مواصلاتی کمپنیوں اور انتظامیہ میں شامل اعلیٰ حکام سے اس بارے میں مداخلت کی اپیل کی ہے کہ آبادی کو اس اہم سہولیت سے محروم نہ رکھا جائے ۔