یواین آئی
نئی دہلی//مہیلا کانگریس کی صدر الکا لامبا نے کہا ہے کہ آدھی آبادی کو حقوق دینا کانگریس کی ترجیح ہے، جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں خواتین کانگریس سے جڑ رہی ہیں اور دسمبر تک ان کا ہدف 10لاکھ خواتین ممبر بنانا ہے ۔ لامبا نے ہفتہ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کی تنظیم نے پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر پندرہ روز قبل خواتین کی رکنیت بنانے کی مہم شروع کی تھی اور اب تک دو لاکھ سے زیادہ خواتین کانگریس سے جڑ چکی ہیں۔ اس سے پرجوش ہوکر انہوں نے دسمبر تک 10لاکھ خواتین کو کانگریس سے جوڑنے کا ہدف رکھا ہے۔انہوں نے کہا’’ آل انڈیا مہیلا کانگریس نے 15 ستمبر کو اپنے یوم تاسیس کے موقع پر ملک گیر رکنیت سازی مہم شروع کی تھی۔ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ صرف 20دنوں میں ملک بھر سے تقریبا دو لاکھ بہنوں نے آن لائن ممبر شپ لی۔یہ سلسلہ ملک کی نصف آبادی کو سیاسی دھارے میں شامل کرنے کیلئے جاری رہے گا‘‘۔مہیلا کانگریس صدر نے کہا’’خواتین کے انصاف کے تحت ملک کی نصف آبادی سیاسی، معاشی اور سماجی انصاف فراہم کرنے کا ہمارا وعدہ ہے۔ ملک کے کونے کونے سے خواتین ممبر شپ لے رہی ہیں۔ اس سال کے آخر تک ہم ملک کی 10لاکھ خواتین کو پارٹی اور تنظیم سے جوڑیں گے۔ ان خواتین کی سیاست میں شمولیت کو یقینی بنانے کیلئے15اکتوبر کے بعد تقرری لیٹر بھی حوالے کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ممبر شپ فیس سے آنے والے فنڈز کو خواتین کے لیڈر شپ پروگرام اور ان کو بااختیار بنانے پر خرچ کیے جائیں گے۔ لامبا نے کہا، “ملک کی ایک بیٹی ونیش پھوگاٹ دہلی کی دہلیز پر انصاف مانگتی رہی، لیکن وزیر اعظم نریندر مودی نے اسے ملنے کا وقت تک نہیں دیا۔