بھدرواہ //بھدرواہ سے منی مہیش کی قدیم یاترا کے لئے یاتریوں کا دوسرا قافلہ چھڑی مبارک کے ہمراہ ہماچل پردیش میں واقع منی مہیش یاترا کے لئے ویر وار کوروانہ ہو ا۔مختلف دیہاتوں سے ایک درجن سے زائد یاتری روائتی چھڑی مبارک کے ساتھ لکشمی نرائن مندر بھدرواہ میں اکٹھا ہوئے ،جہاں سے وہ یارا کے لئے روانہ ہوئے۔موضع منتھلا، ملانی ،ڈُگی، ڈنڈی، کانسر، دھوسہ پانی، دلئین ، دھموندا اور ٹھُبا کے500 سے زائد یاتری لکشمی نرائن مندر بھدرواہ سے بھیجا گائوں کی طرف روانہ ہوئے ،جہاں پر یاتری رات کو قیام کرنے کے بعد دوسرے دن آگے کی یاترا ہماچل پردیش کے لئے روانہ ہونگے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس یاترا کے لئے یاتری منی مہیش کی جانب براستہ بھدرواہ۔پدری ۔چمبہ روٹ سے جائیں گے۔ یاتریوں کا دوسرا قافلہ پہلی رات بھیجا گائوں میں گُذاریں گے اور11۔اگست کو آگے کی یاترا کے لئے روانہ ہو جائیں گے ۔تاہم یاتریوں کا اگلا قافلہ جنم اشٹمی کے روز یاترا کیلئے روانہ ہوگا۔مقامی انتظامیہ کے علاوہ ایم ایل سی نریش گپتا ،نامور سیاست دان مست ناتھ یوگی اور سناتن دھرم سبھا کے صدر وید کمار کوتوال نے یاتریوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔یاتریوں کے لئے انتظامیہ نے سیکورٹی کے مناسب انتظامات کئے ہیں۔