گاندربل//منیگام سے بونہ ہامہ گاندربل کی پرانی سڑک خستہ ہونے سے مقامی لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔افضل کالونی بنہ ہامہ کے ایک شہری جاوید احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایاکہ گذشتہ تین سال سے نہ ہی اس سڑک کی مرمت کی جارتی ہے اورنہ ہی تار کول بچھانے کیلئے اقدامات کئے جاتے ہیں،جسکے نتیجے میں کمرشل گاڑیوں نے اس سڑک پر چلنے سے انکار کرلیا ہے ۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر گاندربل طارق حسین گنائی نے کہا کہ رواں سال اس سڑک کو آمد ورفت کے قابل بنایا جائے گا۔