منہال بی اور عظمت آباد میں چورسرگرم

عظمیٰ یاسمین
تھنہ منڈی // سب ڈویژن تھنہ منڈی کے اسلام پور علاقہ کے بعد پنچایت عظمت آباد و منہال بی میں ایک ہی رات میں چوروں نے الگ الگ جگہوں پر کم ازکم 10 رہاشی مکانوں میں توڑ پھوڑ کر کے نقب زنی کی واردات کو انجام دی جس میں لاکھوں روپے مالیت کے نقصان کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ چوروں نے اس علاقہ میں اتنی ہوشیاری اور چالاکی سے نقب زنی کی واردات کو انجام دیاکہ علاقہ میں 9 مکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کی نقدی، زیورات ودیگر ساز و سامان لوٹ لیا گیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق محمد فرید ولد محمد اقبال محمد پرویز ولد محمد شریف باغ حسین ولد غلام علی محمد تنویر ولد صلاح محمد محمد تنویر ولد محمد شفیع محمد سجاد ولد فوجی عبدل عزیز محمد کبیر ولد نظیر حسین مشتاق احمد ولد محمد حسین اور حاجی محمد رفیق ولد محمد بشیر کیگھروں میں چوری کی واردات کو انجام دیا گیا۔ مکینوں نے اخبار نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک رات میں اتنی بڑی واردات کو انجام دینا کوئی معمولی کام نہیں یہ بلکہ یہ چوروں کا کوئی بڑا گروپ ہے جس نے ایک منصوبہ بند سازش کے تحت اتنی بڑی واردات کو انجام دیا۔ انھوں نے کہا کہ پولیس انتظامیہ کو جلد از جلد ان کا پتہ لگانا چاہیے۔ وہیں تھنہ منڈی پولیس کی ایک ٹیم جائے واردات پر پہنچ گئی جو اس معاملے کی مکمل کھوج اور تحقیقات کرے گی۔