یواین آئی
اولانبتار// منگولیا کی قومی موسمیاتی اور ماحولیاتی نگرانی ایجنسی نے بدھ کو ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کی وارننگ جاری کی۔ایجنسی کے مطابق کل صبح سے ہی دارالحکومت کے تمام نو اضلاع اور وسطی منگولیا کے پڑوسی صوبہ توو سمیت کئی علاقوں میں شدید بارشیں ہو رہی ہیں۔ موسلا دھار بارشوں نے مغربی صوبوں بیان الگی، یووس اور خوود کے ساتھ ساتھ شمالی صوبوں سیلنج، اورخون اور درخان اول کو بھی متاثر کیا ہے۔حکام نے مقامی باشندوں بالخصوص دریا کے کناروں پر رہنے والوں پر زور دیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر کے طور پر علاقہ چھوڑ کر محفوظ مقام پر چلے جائیں۔ایجنسی کے مطابق جولائی میں منگولیا میں بارش سے متعلقہ حادثات میں 14 بچوں سمیت کل 43 افراد ہلاک ہوئے۔