مینڈھر//سب ڈویژن مینڈھر کی سرحدی تحصیل منکوٹ کے اوچھاد علاقہ میںبی ایس ایف کی 168بٹالین نے میڈیکل کیمپ ہائی اسکول اوچھاد میں لگاکر سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں کو مفت دوائیاں تقسیم کی۔ اس دوران بی ایس ایف کے ڈاکٹروں کے علاوہ سیول ڈاکٹر بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔ڈی آئی جی بی ایس ایف راجوری پونچھ رینج آئی ڈی سنگھ نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرکے کیمپ کا افتتاح کیا۔لوگوں نے بی ایس ایف سے وابستہ آفیسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اس کے بعد بھی وہ سرحدی علاقہ میں مزید کیمپ لگاکر بیمار لوگوں کو ادویات تقسیم کرینگے کیوں کہ یہ ایک سرحدی علاقہ ہے اور یہاں سے لوگ دوردراز کے ہسپتالوں تک نہیں پنچ سکتے ہیں ۔ اس موقعہ پر سینکڑوں کی تعداد میں بیمار لوگوں نے چیک اپ کرواکے ادویات لیں ۔