عشرت حسین بٹ
منڈی// ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی ساوجیاں سیکٹر حد متارکہ کے قریب شدید آتشزدگی بھڑک گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق منڈی تحصیل کے ساوجیاں سیکٹر میں کوپرا پوسٹ کے اس پار بدھ کی صبح سے آگ لگ گئی جو مسلسل جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق بدھ کی اللصبح ضلع پونچھ کی منڈی تحصیل کے ساوجیاں سیکٹر میں کوپرا پوسٹ کے قریب حد متارکہ پر شدید آگ لگی ہوئی ہے۔ پولیس کے ایک آفسر کے مطابق انہیں بدھ کو صبح یہ اطلاع موصول ہوئی کہ حد متارکہ پر آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوا ہے جس کے بعد پولیس نے اس علاقہ کا معائنہ کیا ان کا کہنا تھا یہ آگ حد متارکہ پر کوپرا پوسٹ کے اُس پار لگی ہوئی ہے جہاں بستی وغیرہ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی نقصان کی خبر ہے ان کا کہنا تھا کہ شام گئے آگ خود بہ خود بجھ گئی تھی۔