عشرت حسین بٹ
منڈی// تحصیل انتظامیہ منڈی کی جانب سے رمضان المبارک کے چلتے منڈی بازار میں فروخت ہو رہی خردو نوش کی قیمتوں کا جایزہ لیا گیا۔ اس موقعہ پر نایب تحصیلدار منڈی طیب احمد کی سربراہی میں آفسران کی ایک ٹیم نے منڈی بازار میں واقعہ سبزی گوشت اور دوسری اشیاء ِ خردنی کی دوکانوں پر جا کر قیمتوں کی جانچ پڑتال کی۔ آفسران نے دوکانداروں کو بیوپار منڈل کی جانب سے دی گئی ریٹ لسٹ کے مطابق تمام اجزا کو فروخت کرنے کے احکامات صادر کئے ۔آفسران نے سبزی اور گوشت فروشوں کو عوام کے لئے تازہ سبزی اور گوشت دستیاب رکھنے کی ہدایت جاری کیں تاکہ ماہ رمضان کے ان متبرک ایام میں عوام کو کسی بھی طرح کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ طیب احمد نائب تحصیلدار منڈی نے اس موقعہ پر بتایا کہ انہیں یہ شکایات موصول ہوئی تھیں کہ ماہ رمضان میں دوکاندار عوام سے زیادہ قیمتیں وصولتے ہیں جس کے چلتے انتظامیہ کی جانب سے منڈی میں ساز و سامان کا معائینہ کرنے کیلئے عملی بنیادوں پر کام کیا گیا ۔انہوں نے دکانداروںکو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ ریٹ لسٹ چسپاں رکھیں تاکہ صارفین کیلئے آسانی پیدا ہو سکے ۔